Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فراہمی میں مشکلات، غذائی اجناس کی قیمتیں بلند

اسٹیٹ بینک نے کارکردگی سے متعلق رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ فراہمی...
شائع 25 نومبر 2021 12:40am
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے کارکردگی سے متعلق رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ فراہمی میں مشکلات کی وجہ سے غذائی اشیا کی قیمتوں کی سطح بلند ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے گذشتہ مالی سال کے دوران معیشت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال دوہزار اکیس میں معیشت بحال ہوئی، مہنگائی میں اضافے کی شرح کم ہوکرآٹھ اعشاریہ نو فیصد رہی، تاہم فراہمی میں مشکلات کی وجہ سے غذائی اشیا کی قیمتوں کی سطح بلند رہی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں پانچ ارب بیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس دس سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی مالی سال دوہزار بیس سے کم رہی، تاہم بڑی صنعتوں کی ترقی تقریبا پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر حکومت نے جی ڈی پی کے تقریباً دو فیصد تک مالیاتی اعانت فراہم کی، ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندانوں کو مالی مدد دی گئی۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی مالی سال2020سے کم رہی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div