Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل،اوگرا نے نوٹس لے لیا

پیٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل ڈالنے کے ...
شائع 25 نومبر 2021 12:39am
کاروبار

پیٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل ڈالنے کے معاملے پر اوگرا نے نوٹس لے لیا۔

اوگرا نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور ساتھ ہی مانیٹرنگ کےلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور فراہمی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حوالے سے چند عناصر پیٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اوگرا نے تما آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام آؤٹ لیٹس پر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے،کسی بھی طرح سے سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرزنےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے تین سال سے مارجن بڑھانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، کل سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند رہیں گے۔

پٹرولیم ڈیلرز نے کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کل سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند رہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div