Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، حکومت کے خفیہ مذاکرات

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال جاری ہے تاہم حکومت کے ڈیلرزکے کچھ...
شائع 25 نومبر 2021 07:34pm
کاروبار

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال جاری ہے تاہم حکومت کے ڈیلرزکے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں اور حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

حکومت کے ڈیلرزکے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں ۔ حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرزکے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال ختم ہوجائے گی۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے مکمل رابطے میں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ کچھ دیر میں پیش رفت ہوجائے گی۔

حکام کے مطابق کچھ دیر پہلے بھی نمائندوں سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے مثبت پیش رفت ہے۔

تاہم ایسوسی ایشن نے رابطے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل

پہلے نومبر کے آغاز میں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سال سے مارجن بڑھانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

تاہم حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے معاملات طے پا گئے تھے ۔اور حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔

پانچ نومبر کی ہڑتال کی کال بھی ڈیلرز نے واپس لیتے ہوئے، ساتھ یہ بھی دھمکی دیدی کہ وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بیس نومبر سے دوبارہ ہڑتال کردینگے۔

وزارت پیٹرولیم میں چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر،سیکرٹری پیٹرولیم ،ڈی جی آئل،چیئرمین اوگرا نے شرکت کی۔

حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے،جس میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے چھ فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی تھی۔ اورڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div