Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

مہنگی کھاد، ذمے دار سندھ حکومت قرار

وفاقی حکومت نے کھاد مہنگی ہونے کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا ...
شائع 25 نومبر 2021 11:26pm
کاروبار

وفاقی حکومت نے کھاد مہنگی ہونے کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا دیا ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرفخرامام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخسروبختیارنے کہا کہ سندھ میں یوریا کی ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے، وفاق کیا کرے، پنجاب میں دو لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرکے نیلام کی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرٹیلائزر کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین سے چار ماہ میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد نئی فرٹیلائزر پالیسی لا رہے ہیں جس سے ڈی اے پی کی قیمت کم ہو گی۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں کوئلے کے نئے ذخائرمل رہے ہیں، اپریل میں کامیابی ملے گی۔ ڈی اے پی کی قیمت میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ ہم اسے درآمد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کاتعلق عوام سے نہیں مفاد سے ہے،وفاقی وزیرنے کہا کہ سندھ حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ اس موقع پر سید فخر امام نے کہا کہ ملک میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے ۔ پنجاب اور سندھ میں آٹے کی قیمت میں فرق ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آٹے کی قیمت زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ڈی اے پی پر کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div