Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں مہنگائی کاپارہ تاحال18فیصدسےزائد

ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے اور ایک ہفتےکےدوران20اشیاء...
شائع 26 نومبر 2021 07:37pm
کاروبار

ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے اور ایک ہفتےکےدوران20اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

ادادہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دالیں،گھی،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطاب مہنگائی کی مجموعی سطح میں صفراعشاریہ67فیصدکی معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کاپارہ تاحال18فیصدسےزائد رہا ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی اور اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کا اڑھائی کلو ٹن مزید 19 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے ۔

اڑھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت 979روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن دو روپے،آلو ایک روپے مہنگے ہوئے،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 8 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوئی ہے ۔

رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بریڈ ،مٹن ،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div