ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 3 ارب ڈالرز کا اضافہ متوقع
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 3 ارب ڈالرز کا اضافہ متوقع ہے۔...
کاروبار
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 3 ارب ڈالرز کا اضافہ متوقع ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے،اس معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس تین ارب ڈالر رکھوائے گا ۔
اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ دستخط سعودی فنڈچیف ایگزیکٹوآفیسرہزایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کئے۔
یہ ڈپازٹ معاہدہ مضبوط اور خصوصی تعلقات کا عکاس ہے اور یہ دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ دے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اب یہ ڈپازٹ مرکزی بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائیں گے۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.