Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک کا تجارتی خسارہ چودہ ارب ڈالرز تک جانے کا خدشہ،ماہرین

ملکی تجارتی خسارہ چودہ ارب ڈالرز تک جانے کے خدشے کا اظہار کردیا...
شائع 29 نومبر 2021 10:27pm
کاروبار

ملکی تجارتی خسارہ چودہ ارب ڈالرز تک جانے کے خدشے کا اظہار کردیا گیا۔

سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کہتے ہیں پاکستان کا تجارتی خسارہ چودہ ارب ڈالرز تک جا سکتا ہے ۔

حفیظ پاشا آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکامیں گفتگو کررہے تھے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک کو پچیس ارب ڈالرز کی سالانہ ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم سے ہم نے سخت ترین بنیاد پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

حفیظ پاشا نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات بڑے پریشان کن ہیں، معیشت کی تیزی بھی کم ہوتے ہوئے نظرآرہی ہے، ہم دعا کرتے ہیں کہ برآمدات میں اضافہ ہو ۔

ملک میں مہنگائی کاپارہ تاحال18فیصدسےزائد

دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے اور ایک ہفتےکےدوران20اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

ادادہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دالیں،گھی،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطاب مہنگائی کی مجموعی سطح میں صفراعشاریہ67فیصدکی معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کاپارہ تاحال18فیصدسےزائد رہا ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی اور اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کا اڑھائی کلو ٹن مزید 19 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے ۔

اڑھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت 979روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن دو روپے،آلو ایک روپے مہنگے ہوئے،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 8 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوئی ہے ۔

رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بریڈ ،مٹن ،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div