Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام ریلیف کیلئے پر امید

عالمی مارکیٹ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔...
شائع 29 نومبر 2021 11:10pm
کاروبار

عالمی مارکیٹ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے عوام کیلئے ریلیف دینے کی امید بند گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طویل عرصے کی کم ترین سطح پر فی بیرل قیمت 72 ڈالر تک پہنچ گئی ۔

قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد مہنگائی کے ستائے پاکستانیوں کیلئے بھی امید پیدا ہوگئی ۔

عالمی مارکیٹ پر گہری نظررکھنے والے سابق ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نجم کمال کہتے ہیں قیمتیں تو عالمی مارکیٹ میں کافی کم سطح پر آگئی جس سے حکومت کے پاس بھی لیوی بڑھانے کے باوجود ریلیف کی گنجائش ہے لیکن اس حکومت سے کوئی زیادہ توقع بھی نہیں رکھنی چاہیے.

ماہرین یہ بھی توقع کررہے کہ عالمی مارکیٹ میں موازنہ کے بعد کمی تو یقینی بنتی ہے،لیکن فیصلہ تو برحال حکومت نے ہی کرنا۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو اگر معمولی بھی حکومتی مہنگائی کے پےدرپے وار کے بعد ریلیف مل جاتا تو یہ بھی بڑی غنیمت ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div