Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

'زرمبادلہ کے ذخائر گرنے سےقومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی'

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دے...
شائع 01 دسمبر 2021 12:15am

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر گرنے سےقومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی ، دفاع،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کےلئے بھی قرض لینا پڑےگا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قومی معیشت کی تباہی، غلط فیصلوں اورمعاشی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرض بڑھنے کے ذمہ داروزیراعظم اور ان کی نااہلی وکرپشن ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے معاشی حوالے سے آئندہ تین ماہ اہم قرار دے دیئے۔وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا ہے ۔

عمران خان نے گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں حکومتی رہنماؤں کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزراء کے بیانات افسوسناک ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تین ماہ انتہائی اہم ہیں۔

وزیراعظم نے تمام وزراء کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اگر دورہ ضروری نوعیت کا ہو تو وفاقی وزیر اجازت لیکر جاسکتا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں حکومتی رہنماؤں کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزرا ء کے بیانات افسوسناک ہیں ،تاہم گلاسکو کانفرنس میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div