Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب، معید یوسف بریفنگ دینگے

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 6 دسمبر کو ہو گا ۔...
شائع 01 دسمبر 2021 12:15am

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 6 دسمبر کو ہو گا ۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف ملکی قومی سلامتی پالیسی پیش کریں گے، اجلاس میں ملکی سلامتی کے دوسرے ایشوز پر بھی غور ہوگا ۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے، اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف قومی سلامتی پالیسی پیش کریں گے، اس پالیسی پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے مرکزی راہنما شرکت کرینگے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم اورگلگت بلتستان کے وزیراعلی بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر اداروں کے اعلی افسران بھی شرکت کریں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div