Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب: نیا بلدیاتی نظام، ق لیگ کے تحفظات برقرار

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر مسلم لیگ قاف کے تحفظات دور نہ کئے...
شائع 02 دسمبر 2021 08:09pm

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر مسلم لیگ قاف کے تحفظات دور نہ کئے جا سکے۔

وزیراعظم عمران خان کو مسلم لیگ قاف کے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کر دیا گیا۔ مسلم لیگ قاف تحصیل کونسل کو نئے بلدیاتی نظام کا حصہ بنانے پر ڈٹ گئی۔

پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پرق لیگ کے تحفظات کا معاملہ تاحال برقرار ہے۔ اور 4دن گزرنےکے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہو سکا۔

وفاقی وزرانےق لیگ کےتحفظات اورتجاویزوزیراعظم کوپہنچادیں۔ جبکہ سیکرٹری بلدیات2بارقائم مقام گورنرپرویزالہیٰ سےملاقات کرچکے۔ اور وزیراعلی کی زیرصدارت ڈیڈلاک کےخاتمےکیلئے2اجلاس ہوچکے۔

ویڈیو لنک پر اتحادی جماعت کے ساتھ وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ بھی ہوئی ۔ مسلم لیگ ق بلدیاتی اداروں میں دیہی نمائندگی بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔

مسلم لیگ ق تحصیل کونسل کے نظام کو بلدیاتی ایکٹ کاحصہ بنانا چاہتی ہے ۔ق لیگ نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن کی خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کی منظوری

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ایف سی اور پولیس کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور انتخابی مواد کی ترسیل بھی سخت سیکیورٹی میں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اور پولیس کے ڈیوٹی افسران کومجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارات حاصل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ اور خیبرپختونخوا حکومت کو جلد مراسلے لکھے گا۔

یاد رہےکہ خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 19 دسمبر کو ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div