Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ...
شائع 03 دسمبر 2021 07:38pm
کاروبار

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چونتیس پیسے اضافہ ہوا۔

ڈالر کا لین دین ایک سو چہیتر روپے چہیتر پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو چہیتر روپے بیالیس پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ستر پیسے مہنگی ہوگئی، قیمت فروخت ایک سو اٹہتر روپے پچاس پیسے ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکچینج میں شدید مندی کا رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس کمی سے 43272 پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ممکنہ اضافے کے خدشات پر سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کا رجحان جاری ہے،ہنڈریڈ انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ،جس کے بعدہنڈریڈانڈیکس43ہزار272پرآگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div