Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وفاقی کابینہ:پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...
شائع 07 دسمبر 2021 10:26pm
کاروبار

وفاقی کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،وفاقی کابینہ نے پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ پربریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کابینہ ارکان نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کیلئے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کا معاملہ موخر کر دیا گیا ۔

اجلاس میں گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی بھی منظوری دی ۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، حکومت کے خفیہ مذاکرات

پچیس نومبر کو پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے بعد حکومت کے ڈیلرزکے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات ہوئے تھے اور حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔

حکومت کے ڈیلرزکے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات ہوئے تھے ۔اور حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرزکے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال ختم ہوجائے گی۔

تاہم اب ہڑتال کے دوران یقین دہانی کے بعد اب وفاقی کابینہ نے اس مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div