Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایف بی آر:پراپرٹی ویلیوایشن، اسٹیٹ بینک کے ماہرین سے مدد مانگ لی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی ویلیو ایشن پر نظرثانی کے لئے...
شائع 07 دسمبر 2021 11:57pm
کاروبار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی ویلیو ایشن پر نظرثانی کے لئے اسٹیٹ بینک کے ماہرین سے مدد مانگ لی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے مختلف حلقوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں، تمام اسٹیک ہولڈر بشمول ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اورٹاؤن ڈیویلپرز سے مشاورت کریں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی ویلیو ایشن پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔اسٹیٹ بینک کے ماہرین سے مدد مانگ لی ۔اعلامیہ میں کہا ہے کہ مختلف حلقوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں، جس میں پراپرٹی ویلیو ایشن کومارکیٹ قیمت سے زائد کہا گیا ہے،حالانکہ ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیوایشن غوروخوض اور فیلڈ فارمیشن کی مشاورت کے بعد مقرر کی۔

ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی ویلیو ایشن کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر بشمول ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور ٹاؤن ڈیویلپرز سے مشاورت کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق انفرادی طور پر کیسز کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div