Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد ہوگیا

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری...
شائع 27 دسمبر 2021 09:00pm
کاروبار

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں سات اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد یہ خسارہ جی ڈی پی کا پانچ اعشایہ تین فیصد ہوگیا۔

مالیاتی خسارہ بھی جولائی سے اکتوبر تک بڑھ کر پانچ سو ستاسی ارب روپے ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے اپ ڈیٹ آوٹ لک کے مطابق ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق برآمدات،درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ برآمدات 12.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں، درآمدات 29.9 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12.3 فیصد کم ہوکر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری797.7 ملین ڈالر رہی، تاہم زرمبادلہ ذخائر دسمبر کے تیسرے ہفتے تک 23.868 ارب ڈالر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.45 ارب ڈالر رہے،

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی شرح تبادلہ 178.12 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div