Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

صرافہ بازار میں سونے کے فی تولہ نرخ میں دوسو روپے کمی

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ہے اور ...
شائع 29 دسمبر 2021 07:52pm
کاروبار

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ہے اور عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو سوروپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ ایک لاکھ چھبیس ہزار دوسو روپے میں فروخت ہوا تھا، تاہم آج اسکے نرخ میں دو سوروپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔

اس کمی کے بعد دس گرام سونے کے بھاو میں بھی ایک سو اکہتر روپے کمی واقعے ہوئی ہےاور یہ ایک لاکھ آٹھ ہزار پچیس پیسے میں فروخت ہوا ہے۔

تاہم چاندی کے فی تولہ اور دس گرام نرخ میں کسی قسم کا ردوبدل ریکارڈ نہیں کیا گیا اور یہ باالترتیب ایک ہزار چارسو ساٹھ اور ایک ہزار دوسو اکیاون اعشاریہ اکہتر پیسے ہی رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی شیئرز اور کرنسی مارکیٹ میں بہتری کے بعد سونے کے نرخ میں ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے بع کمی کا رجحان آج دیکھا گیا۔

ڈالر اور سرمایہ کاروں کی جانب سے رسک ٹیکنگ کے بعد آخری سیشن میں سونے کے قیمت بلند ترین سطح چھونے کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر مضبوطی کی جانب گامزن ہے اور یہ سونے کیلئے ایک اچھا عندیہ نہیں ہے اور حالیہ سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بھی ڈالر کی یورو کے مقابلے میں قدر میں اضافہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کے انڈیکس کے ہفتہ وار بلند ترین سطح پر پہنچنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے سونے کو ہولڈ کرنیکی لاگت میں اضافہ ہوا ہےجبکہ یورپین شیئرز کی قیمتوں میں بھی تیسرے سیشن میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اب گزشتہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچے ہوئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div