Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نوٹی فکیشن...
شائع 31 دسمبر 2021 08:33pm
کاروبار

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

نوٹی فکیشن کےمطابق فی کلو قیمت میں پانچ روپے نوے پیسے کمی کی گئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 63 پیسے کمی۔دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 390 روپے تھی

اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 320 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

اس سے قبل نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جبکہ نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

حکومت کی جانب سے منظوری کی صورت میں صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ۔

نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو 3 ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div