Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا...
شائع 01 جنوری 2022 12:26am
کاروبار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ۔ لائٹ ڈیزل چار روپے پندرہ پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اب پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو چوالیس روپے بیاسی پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل چارروپے اضافے کے ساتھ ایک سو اکتالیس روپے باسٹھ پیسے ،، لائٹ ڈیزل آئل چار روپے پندرہ پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو گیارہ روپے چھ پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو تیرہ روپے ترپن پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div