Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا'

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس کلچرکو پروان...
شائع 03 جنوری 2022 07:34pm
کاروبار

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس کلچرکو پروان چڑھانےکیلئےشروعات پارلیمنٹیرینزسےہونی چاہیے، ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کیلئےمثال بنیں ۔ جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے ارکان پارلیمنٹیرینزکی ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کر دیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی میں ٹیکس کااہم کردارہے، جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا، ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانےکیلئےشروعات پارلیمنٹیرینز سے ہونی چاہیے، ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کیلئےمثال بنیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اورآسانی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، یہاں جس کی جتنی طاقت ہےوہ ٹیکس چھپاتاہے، ہم کرنٹ اخراجات بھی اپنے ریونیو سے پورا نہیں کر پا رہے، شناختی کارڈکےذریعے پتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے، کسی کوہراساں نہیں کریں گے لیکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے علاوہ کوئی ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 30 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، محصولات میں اضافے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div