Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

وحشیانہ طریقے سے بیوی کو قتل کرنے پر سعودی شہری کو سزائے موت

شہری نے لیبیا سے تعلق رکھنے والی اپنی بیوی رحاب علی محمد الھمالی کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے۔
شائع 17 مارچ 2022 01:05pm
عدالت نے ملزم پر قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنادی تھی
عدالت نے ملزم پر قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنادی تھی

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی حصے کے مقامی حکام نے بیوی کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو موت کی سزا سنا دی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہری مھند بن علی بن ابراہیم العسیری نے لیبیا سے تعلق رکھنے والی اپنی بیوی رحاب علی محمد الھمالی کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے۔

تاہم ملزم قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے گرفتارکرکے اسے دمام کی فوجداری عدالت کے حوالے کردیا تھا۔

دریں اثنا عدالت نے ملزم پر قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنادی تھی جبکہ اس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ شاہی ایوان نےعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا بعد ازاں فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا۔

murder case

Saudi Arab

women's rights

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div