Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاک فوج کی ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں امدادی سرگرمیاں

گزشتہ چند روز سے ڈیرہ بگٹی کا علاقہ 'پیرکوہ' ہیضے / گیسٹرو اور اسہال جیسی بیماریوں کی زد میں ہے۔
شائع 21 مئ 2022 10:21am
فوٹو ــــ فائل
فوٹو ــــ فائل

پاک فوج کی ڈیرہ بگٹی کےعلاقے پیرکوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق پیرکوہ کے54میں پانی کے 63 باؤزرلگائے گئے ہیں، فعال تالابوں سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پانی کی فراہمی سےامدادی سرگرمیوں میں سہولت ہوگی، 3500 سےزائد مریضوں کوطبی امدادفراہم کی جاچکی ہے۔

تاہم ڈبلیوایچ او (عالمی ادارہ صحت) کے حکام نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ڈیرہ بگٹی کا علاقہ ‘پیرکوہ’ ہیضے / گیسٹرو اور اسہال جیسی بیماریوں کی زد میں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div