Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ٹاک ٹاک پر لائکس اور فالوورز بڑھانے کا حیرت انگیز اور آسان طریقہ

اگر آپ بھی پریشان ہیں کہ ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ لائکس اور فالوورز کس طرح حاصل کئے جائیں تو یہ طریقہ ضرور آزمائیں۔
شائع 01 اگست 2022 07:26pm
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

ٹک ٹاک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی “بائٹ ڈانس” نے 2017 میں مقبول لِپ سنکنگ ایپ “میوزیکلی” کو تقریباً ایک بلین ڈالر میں خریدا۔ 2018 کے آخر میں تمام میوزیکلی اکاؤنٹس ٹک ٹاک میں ضم کر دئیے گئے جس کے اب تقریباً ایک ارب فعال صارفین ہیں۔

لیکن ٹک ٹاک پر ویڈیوز اور مواد شئیر کرنے والے اکثر پریشان رہتے ہیں کہ آیا زیادہ سے زیادہ لائکس اور فالوورز کس طرح حاصل کئے جائیں۔

کانٹینٹ کی اقسام اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بھرمار کے ساتھ یہ جاننا مشکل ہو سکتا ہے کہ ٹک ٹاک پر کیا اور کب پوسٹ کیا جائے۔

اس بات کا جواب ایپ پر آپ کے فالوورز کی سرگرمی اور ذاتی ترجیحات پر منحصر ہے، پوسٹنگ کے بہترین اوقات مختلف ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا مینجمنٹ ٹول Hootsuite کے مطابق، ٹک ٹاک پر پوسٹ کرنے کا بہترین وقت جمعرات کو رات 10 بجے ہے۔ اس وقت پوسٹ کرنا ممکنہ مصروفیت کی سب سے زیادہ مقدار کو یقینی بنائے گا۔

Hootsuite کے مطابق ٹک ٹاک پر کچھ بھی پوسٹ کرنے کے بہترین اوقات اتوار کی شام سات بجے، پیر کی رات ایک بجے، منگل کو دن بارہ بجے، بدھ کی صبح دس بجے، جمعرات کو رات 10 بجے، جمعہ کی شام چھ بجے اور ہفتہ کو دوپہر دو بجے ہیں۔

ایک اور سوشل میڈیا مینجمنٹ ٹول “Sprout Social” کے پاس ٹک ٹاک پر پوسٹنگ کا بہترین وقت تلاش کرنے کا ایک مختلف طریقہ ہے۔

Sprout Social تجویز کرتا ہے کہ آپ اپنے ٹک ٹاک پروفائل اینالیٹکس کو استعمال کرتے ہوئے دیکھیں کہ یوزرز کب فعال ہیں اور اس کے حساب سے پوسٹنگ کے بہترین وقت کا انتخاب کریں۔

ٹک ٹاک فالوور اینالیٹکس کا استعمال کیسے کریں؟

ٹک ٹاک اینالیٹکس کو ایکٹیویٹ کریں، ہیمبرگر بٹن پر کلک کریں اور “Creator Tools” پر کلک کریں۔

پھر “Analytics” پر کلک کریں۔

سب سے اوپر تیسرے کیٹیگری “فالوورز” پر کلک کریں، “فالورز ایکٹیویٹی” کے لیے اسکرین کے نیچے تک سکرول کریں۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ فالوورز پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ متحرک ہیں، دنوں اور گھنٹوں کے درمیان سوئچ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div