Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت افغانستان میں ہلاک

عمر خالد خراسانی کے ساتھ ہلاک ہونے والے ساتھیوں میں مفتی حسن اور حافظ دولت بھی شامل ہیں۔
شائع 08 اگست 2022 01:24pm
ٹی ٹی پی کمانڈر افغان صوبے پکتیکا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
ٹی ٹی پی کمانڈر افغان صوبے پکتیکا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
عمر خالد خراسانی سانحہ آرمی پبلک اسکو ل (اے پی ایس) کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر عبدالولی عرف عمر خالد خراسانی افغان صوبے پکتیکا کے علاقے سراکی کلی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوا۔

عمر خالد خراسانی کے ساتھ ہلاک ہونے والے ساتھیوں میں مفتی حسن اور حافظ دولت بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عمر خالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں کیا جاتا تھا اور تنظیمی دائروں میں انہیں قابل اعتماد ملٹری کمانڈر کے طور پر جانا جاتا تھا۔

عمر خالد خراسانی نے کابل میں پاکستان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا جبکہ وہ سانحہ آرمی پبلک اسکو ل (اے پی ایس )کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div