Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

ڈالر کی قیمت میں پھر کمی

مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہوگئی
اپ ڈیٹ 11 اگست 2022 02:58pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔

آج نیوزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 4 روپے 41 پیسے سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد 217 روپے 50 پیسے میں ٹریڈنگ جاری ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آج نیوز کے بزنس ایڈیٹرعمران سلطان نے کہا ملک میں جتنی بھی سیاسی عدم استحکام تھا، وہ ہمارہ معیشت پراثرانداز ہورہی تھی اورمعاشی صورتحال سیاسی صوتحال حاوی ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں سرمایہ کاروں کے ذہن میں ایک خوف تھا کہ کیونکہ تحریک انصاف کا جو مؤقف تھا امریکا مخالف ہونے کے ساتھ ہی آئی ایم کے مخالف بھی تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومت آئی آیم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لئے جاری تھی، تو اس دوران حکومت کا کیا موقف رہے گا، یہ تمام وجوہات سرمایہ کاروں کو متاثر کر رہی تھیں۔

نوٹ: مزید تفیلات شامل کی جارہی ہیں

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div