Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

یوم آزادی پر امریکا کی جانب سے پاکستان کو مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی مکمل ہوئے۔
شائع 14 اگست 2022 10:57pm

امریکا کی جانب سے پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی مکمل ہوئے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات ہیں، یہ تعاون تعلیم سے لے کر کورونا ویکسین کی فراہمی تک ہے۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی ایکسپورٹ کی سب سے بڑی منڈی رہے گا، امید ہے کہ پاک امریکا تعلقات مزید فروغ پائیں گے اور مزید 75 سال بلکہ اس سے بھی آگے قائم رہیں گے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم پاکستان کو اس کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div