Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان اورآئی ایم ایف کا ‘لیٹرآف انٹینٹ’ پراتفاق، مزید مہنگائی کے لیے تیار رہیے

پاکستان کواضافی ٹیکس، پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت 10 بڑے اہداف پرعملدرآمد کرنا ہوگا
شائع 17 اگست 2022 02:41pm

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹرآف انٹینٹ (اظہارآمادگی) پراتفاق ہوگیا جس کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپےلیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کا خط دستخط کرکے بھیج دیا گیا، 12 اگست کو وزرات خزانہ کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی ادائیگی کے لیے بھیجا گیا اظہار آمادگی دستخط کر کے واپس بھجوا دیا ہے، خط پرمیرے اورگورنراسٹیٹ بینک کے دستخط موجود ہیں۔

اگلے مرحلے میں ممکنہ طور پر24 اگست کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس بمیں پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی اجراء کی منظوری دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانس پالیسی کے تحت پاکستان کو 10 بڑے اہداف پر عملدرآمد کرنا ہوگا، 350 ارب روپے کے اضافی ٹیکس، پٹرولیم مصنوعات پرمرحلہ وارفی لیٹر 50 روپے لیوی بجلی اورگیس کے بلوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

طے شدہ شرائط کے تحت یکم ستمبر2022 سے پیٹرول پر10 روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی بڑھائی جائے گی جس میں بتدریج ہرماہ 5، 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا جائے گا۔ فی الوق پیٹرول پر20 روپےجبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 10 روپے لیوی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک کو مکمل خودمختاری دینا، بنکوں کے قرضوں پرمنافع کی شرح متعین کرنے کا اختیار، صوبوں کے سرپلس کے ذریعے وفاقی خساروں سے نمٹنے اورڈالرکی قدر کا مارکیٹ کے ذریعے تعین کرنا شرائط کا حصہ ہیں۔

اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی میں فی بیرل ریٹ سے منسلک کیا جائیگا، بنکوں سے لیے گئے قرضوں کی واپسی یقینی بنانا ہوں گی اورپراپرٹی سیکٹرپرلگائے گئے ٹیکس کی وصولی کی نگرانی کی جائے گی۔

آرڈیننس کے ذریعے نئے ٹیکس لگانے سے متعلق سوال پروزیر خزانہ کا کہنا تھا اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div