Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا: چوہدری شجاعت

ملک میں معیشت کی بحالی سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے۔
شائع 18 اگست 2022 09:19pm
چوہدری شجاعت حسین (فوٹو:فائل)
چوہدری شجاعت حسین (فوٹو:فائل)

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں سیاست کا نہیں معیشت کا سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں معیشت کی بحالی سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، غربت اور مہنگائی کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کے بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div