سونم کے بیٹے کی پہلی جھلک سامنے آگئی
سونم کپور اور ان کے شوہر صنعت کار آنند آہوجا کے گھر 20 اگست کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی, دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر اس کی تصدیق کی۔ اب سونم کے ننھے شہزادے کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
سونم کپور کی بہن ریا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اسپتال کی ہیں اور اس میں ان کی والدہ سنیتا کپور بھی نظر آ رہی ہیں۔
ریا نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ریا ماسی بالکل ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ یہ بہت پیارا ہے، یہ لمحہ بہت جادوئی ہے۔ بہت سارا پیار سونم کپور، تم ایک بہادر ماں ہو اور آنند آہوجا تم ایک پیارے پاپا’۔
ان تمام تصاویر میں سونم کپور کی بہن ریا کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تصویر کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی پسند کیا گیا انہوں تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایموجی کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ 20 اگست کو سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور یہ خوشخبری عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور نے انیل کپور کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دی تھی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔