Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ہماری افواج نے یوکرین کے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے: روسی وزارت دفاع

پلانٹ کے قریب یوکرین کی گولہ باری کے دو واقعات ریکارڈ
شائع 17 ستمبر 2022 06:40pm

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے یوکرین کے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

یوکرین پر الزام لگاتے ہوئے روسی وزارت دفاع نے کہا کہ انہوں نے زپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب گولہ باری کی ہے۔

وزارت کے مطابق روسی افواج نے کھیرسن، میکولائیو، کھرکیو اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں حملے کیے ہیں۔

اپنے بیان میں وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کی افواج نے کھیرسن میں پراوڈین کے قریب ایک ناکام حملہ کیا۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ زپوریزیا میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے، ہفتے کے روز پلانٹ کے قریب یوکرین کی گولہ باری کے دو واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ یوکرین کی افواج نے ملک کے جنوب میں واقع تنصیب کے قریب گولہ باری کی ہے۔

روس اور یوکرین نے بارہا ایک دوسرے پر زپوریزیا پلانٹ پر گولہ باری کا الزام عائد کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div