Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، مزید دو افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 757، ڈینگی کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔
شائع 27 ستمبر 2022 06:07pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، متاثرہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی ،ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے، ایک روز میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 757، ڈینگی کے 19 ، ڈائیریا کے 9914 ،جلدی امراض کے1362 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یکم جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 134 افراد سانپ اور 692 سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

جبکہ مجموعی طور پر تین اعشاریہ دو ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div