Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک بھر میں سیلاب سے مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 1666 ہوگئی، این ڈی ایم اے

ملک بھر میں اب تک767418 گھرمکمل تباہ ہوئے۔
شائع 28 ستمبر 2022 09:18pm

ملک بھر میں سيلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں، جس سے مزيد 3 افراد کى ہلاکتوں کى تصديق کے بعد تعداد 1666 ہوگئى۔

اين ڈى ايم اے رپورٹ کے مطابق حاليہ بارشوں اور سيلاب سے ملک بھر میں مزيد 3 افراد کى ہلاکتوں کى تصديق کے بعد کل تعداد 1666 تک جا پہنچى جن میں سب سے زیادہ تعداد سندھ 747 ريکارڈ کى گئى۔

ملک بھر میں 718 مرد 333 خواتين اور 615 حاليہ بارشوں اور سيلاب سے 12864 افراد زخمى ہوئے، اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں اب تک767418 گھرمکمل تباہ ہوئے۔

جبکہ 12 لاکھ 77 ہزار 847 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا، اب تک کل 410 پل اور 13074 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئى،رپورٹ کے مطابق 11 لاکھ 55 ہزار 844 مال مويشيوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div