Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لیجنڈری پہلوان محمد حسین انوکی انتقال کرگئے

انوکی، جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے
شائع 01 اکتوبر 2022 04:55pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 2012 میں لاہور میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر حسین انوکی کا استقبال کرتے ہوئے (تصویر فائل فوٹو)
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 2012 میں لاہور میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر حسین انوکی کا استقبال کرتے ہوئے (تصویر فائل فوٹو)

جاپان کے لیجنڈری پہلوان محمد حسین انوکی اناسی برس کی عمر میں ٹوکیو میں چل بسے۔

لیجنڈری محمد علی کے ساتھ حسین انوکی کے میچ کو صدی کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا گیا۔ کئی بار پاکستان میں بھی ان ایکشن ہوئے، اور جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے۔

انوکی کافی عرصہ سے علیل تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ان کی وفات پر دنیا کے مشہور ریسلرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

1976 میں لیجنڈری محمد علی ساتھ مکسڈ مارشل فائٹ برابر رہی، جسے صدی کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا گیا۔

انوکی پاکستان میں بھی دو بار رنگ میں اترے، 1976 میں کراچی میں اکرم پہلوان کو چت کیا، تین برس بعد جھارا پہلوان سے شکست کھا گئے۔

1990 میں عراق گئے وہاں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور اسلامی نام محمد حسین اختیار کیا۔

اپنی وفات تک وہ جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے۔

Hussain Inoki

Wrestler

Death of Inoki

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div