Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریزکے لیے نیوزی لینڈ روانہ

گرین شرٹس کوانگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریزمیں شکست
شائع 03 اکتوبر 2022 08:49am
تصویر بشکریہ: پی سی بی /ٹوئٹرہینڈل
تصویر بشکریہ: پی سی بی /ٹوئٹرہینڈل

انگلینڈ کے خلاف 7 روزہ ٹی 20 سیریزمیں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریزکے لیے لاہورائرپورٹ سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگیا۔

اسکواڈ میں15 کھلاڑی اورمعاون عملہ کے 13 ارکان شامل ہیں، کرونا کا شکار ہونے والے فاسٹ بالر نسیم شاہ بھی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔ قومی اسکواڈ چار اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچےگا۔

سہ فریقی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، سات اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریزکا فائنل 14 اکتوبرکوکھیلاجائے گا۔گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے۔

اس سیریز کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو برسبین آسٹریلیا پہنچے گی جہاں وہ ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل افغانستان اورانگلینڈ کے خلاف 2 دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا پاک بھارت معرکہ 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ساتواں اور فیصلہ کن ٹی 20 مقابلہ لاہوکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا.

انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div