Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 168 رنز کا ہدف

پاکستان نے مقرررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 09:31am
سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کے پہلے ٹاکرے میں  آج پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کے پہلے ٹاکرے میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے کرائسٹ چرچ میں ہوگیا، جس کے پہلے ٹاکرے میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

میچ کا ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان نور الحسن نے جیت کر پہلے پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی، جس کے بعد پاکستان نے مقرررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغا کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیا، پاکستان کو پہلا نقصان 7ویں اوور میں 52 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم محض 22 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند پر مستفیض الرحمان کو کیچ تھمابیٹھے۔

اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے بلے باز شان مسعود نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر 42 رنز کی شراکت داری قائم کی ، 94کے اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان ہوا جب شان مسعود 31 رنز بناکر نسم احمد کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

111 کے اسکور پر پاکستان کو تیسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں ہوا، جو ایک بار پھر ناکام ہوگئے، وہ محض 6 رنز بناسکے۔

ایک طرف وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب سے محمد رضوان کریز پر جمے رہے اور ٹیم کا اسکور 167 تک پہنچایا۔

محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، اس کے علاوہ افتخار احمد 13 اور آصف علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ مہدی حسن ،نسم احمد اور حسن محمود نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

’ بطور پروفیشنل ہر طرح کی کنڈیشنز کے لئے تیار ہیں ’

میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل ہر طرح کی کنڈیشنز کے لئے تیار ہیں، اس پچ پر 160 سے 170 رنز اسکور ہوں گے، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر باؤنس ہوتا ہے جس پر ہم نے پریکٹس کی ہے۔

دوسری جانب بنگلادیشی کپتان نور الحسن کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کی نسبت آج کا موسم بہتر ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز داہانی شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ

بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نور الحسن کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، شبیر رحمان ، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان اور نسم احمد شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div