Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شہرام خان ترکئی کا اپنے چچا کے ساتھ ایک اور تنازعہ

صوباٸی وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی کا اپنے چچا سابق ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کے ساتھ ایک اور...
شائع 15 نومبر 2022 04:28pm
تصویر: فیس بک / بلند خان ترکئی
تصویر: فیس بک / بلند خان ترکئی

صوباٸی وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی کا اپنے چچا سابق ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کے ساتھ ایک اور تنازعہ سامنے آ گیا۔

بلند خان ترکئی نے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ صوابی پولیس نے عثمان خان ترکئی اور ان کے گھر پرچھاپہ مارا۔

انہون نے کہا کہ شہرام خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر مفاد پرست ٹولہ ہے، مجھے اور میرے بیٹے کو مروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلند خان ترکئی نے کہا کہ چھاپہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کی ایما پر کیا جارہا ہے، ہمیں روکنے کی بزدلانہ کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا،یہ جس کے لوگ ہیں، یہ سب کو پتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div