Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنزکو سادہ اکثریت مل گئی

ری پبلکنز 218 نشستیں حاصل کرکے ڈیموکریٹس سے آگے ہیں
شائع 17 نومبر 2022 09:40am
ری پبلکنز کا انتخابی نشان، تصویر: ہسٹری ڈاٹ کام
ری پبلکنز کا انتخابی نشان، تصویر: ہسٹری ڈاٹ کام

امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کوسادہ اکثریت مل گئی ہے۔

ری پبلکنزنے 218 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کو208 نشستیں ملی ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکنز پارٹی کو مبارکباد بھی دی ہے۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار کے دو سال انتہائی تکلیف، مشکلات اور مایوسی کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب دوبارہ اپنے اچھے دور کی جانب پلٹنے والا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div