Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

آسٹریلوی لڑکی کے قتل کا ملزم 4 سال بعد بھارت سے گرفتار

گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے 10 لاکھ ڈالرزکا اعلان کیا گیا تھا
شائع 26 نومبر 2022 12:40pm
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

شمالی آسٹریلیا کے ساحل سے ریت میں دبی مردہ حالت میں ملنے والی لڑکی کے قتل کیس میں 4 سال بعد ملزم کو بھارت سے گرفتارکرلیا گیا۔

کوئینزلینڈ کی حکومت نے رواں ماہ ہی 24 سالہ ٹویا کورڈنگلی کے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالر ( 5کروڑ 30 لاکھ انڈین روپے) کا اعلان کیا تھا۔

ٹویا کی لاش اکتوبر2018 میں برآمد ہوئی تھی ،قتل کے الزام میں جمعہ 25 نومبر کو بھارتی شہری راجیندرسنگھ کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قاتل کی گرفتاری پررکھا جانے والا انعام کوئینزلینڈ میں اب تک کا اعلان کیا جانے والا سب سے بڑا انعام ہے۔

کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق امکان ہے کہ راجیندر کی آسٹریلیا حوالگی کے لیے درخواست پرسماعت جلد ہوگی جس کے بعد ملزم کو فوجداری کارروائی کے لیے آسٹریلیا منتقل کیا جائے گا۔

کوئینزلینڈ پولیس کمشنر کیٹارینا کیرول کا کہنا ہے کہ ، ”سوال یہ نہیں تھا کہ ملزم گرفتار ہوگا یا نہیں،بلکہ یہ تھا کہ وہ کب گرفتار ہوں گا۔ امید ہے کہ ہم عدالت کے سامنے مضبوط کیس رکھ پائیں گے۔“ انہوں نے کیس میں بھارتی پولیس کے مثالی تعاون کو بھی سراہا۔

کمشنرکے مطابق راجویندرسنگھ فرارکے بعد سے سے بھارتی ریاست پنجاب میں گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں تھا۔ ملزم کی حوالگی کیلئے مارچ 2021 میں کی گئی گزشتہ ماہ تسلیم کی گئی مگر 38 سالہ ملزم کی تلاش تب تک ختم نہیں ہوئی تھی۔

بھارتی پنجاب کے گاؤں بٹر کلاں سے تعلق رکھنے والا راجیندر آسٹریلیا میں بطور نرس کام کرتا تھا او ٹویا کی لاش ملنے کے چند گھنٹے بعد ہی بیوی اور 3بچوں کو آسٹریلیا میں ہی چھوڑکر بھارت فرار ہو گیا تھا۔ رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلوی حکام نےملزم کی گرفتاری کی بین الاقوامی کوشش میں مدد کے لیے عوام سے درخواست کی تھی۔۔

کوئینزلینڈ پولیس کے تفتیش کارکی آسٹریلویواپسی کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئینزلینڈ کے ہندی اور پنجابی بولنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو واٹس ایپ پر معلومات مل رہی تھیں۔

کوئینزلینڈ کے وزیرِپولیس مارک رائن کا کہنا ہے کہ یہ ٹویا کو انصاف فراہم کرنے کی ابتدا ہے، میں جانتا ہوں کہ لوگ اس پیشرفت پرپُرجوش ہیں اورانہیں سکون ملا ہے۔

ملزم نے ٹویا کو کیوں قتل کیا ؟

دوسری جانب بھارتی میڈیا میی شائع رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجیندر نے آسٹریلوی خاتون کو اس لیے مار ڈالا کیونکہ اس کا کتا راجویندر پر بھونک رہا تھا۔ 38 سالہ راجویندر سنگھ اپیوی سے لڑائی کے بعد کوئنز لینڈ کے وینگیٹی ساحل پرگیا تھا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے دہلی پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ پھل اور باورچی خانے کا چاقو لے کر جا رہا تھا۔ ٹویا کارڈنگلیساحل سمندر پر اپنے کتے کو لے کر ٹہل رہی تھی جب وہ ملزم پربھونکا تو دونوں میں بحث ہوئی اور نتیجے میں راجویندر نے خاتون کوقتل کرنے کے بعد لاش کو ریت میں دفن کرکے کتے کو درخت سے باندھ دیا۔

انٹرپول نے راجویندر کے خلاف ریڈ کارنرنوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے حوالگی ایکٹ کے تحت 21 نومبر کو ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ۔ ملزم کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جی ٹی کرنال روڈ کے قریب سے گرفتار کرنے کے بعد پانچ دن کی جوڈیشل کسٹدی میں ع بھیج دیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div