Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیدرلینڈ: کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد 3 افراد گرفتار

ایک اور مشکوک گاڑی سے مزید دو افراد گرفتار
شائع 08 دسمبر 2022 04:04pm
تصویر بزریعہ اے این پی
تصویر بزریعہ اے این پی

نیدرلینڈ کی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بریدہ میں کار میں سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

نیشنل پولیس یونٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیفنس ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل سروس (EOD) تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

دورانِ تلاشی کار میں سے بارود اور دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے لیے استعمال کئے جانے والے پرکیوشن کیپس برآمد ہوئے، جس کے بعد EOD کو الرٹ کیا گیا اور انہوں نے اسے محفوظ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کار کی رجسٹریشن فرانسیسی ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد پولیس نے بیلجیئم کی سرحد کے قریب ہیزلڈونک میں ایک اور مشکوک گاڑی کو چیک کیا۔

گاڑی میں دیگر چیزوں کے علاوہ ہیلمٹس بھی پائے گئے۔ جس کے بعد ایک فرانسیسی اور ایک ایمسٹرڈیمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تچفتیش کی جارہی ہے کہ آیا دونوں کاروں کا آپس میں تعلق ہے یا نہیں۔

Nederland

BREDA

explosive material

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div