Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی میں بلوچ پل پر احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام

بلوچ پل اور شارع فیصل پر شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے
شائع 07 مارچ 2023 06:27pm

کراچی کے علاقے بلوچ پل پر شہری پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر اۤگئے۔

کراچی میں شارع فیصل کے قریب بلوچ پل پر شہری پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

مشتعل مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کے دونوں ٹریک بند کردیے ہیں، جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا۔

احتجاج کی وجہ سے طارق روڈ سے کورنگی جانے والی سڑک پر گاڑیاں بری طرح پھنس گئیں جبکہ اور کورنگی کاز وے سے جیل چورنگی کی طرف اۤنے والے روٹ پر بھی ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

بدترین ٹریفک جام سے قبل کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے بذریعہ ٹویٹ کہا گیا تھا کہ احتجاج کے باعث شارع فیصل نزد بلوچ پل ،ایکسپریس وے ، بلوچ کالونی، کورنگی روڈ، ڈیفنس موڑ، اختر کالونی، ہینو چورنگی ، خیابان جامی، گودام چورنگی اور کاز وے روڈ پر ٹریفک کی روانہ اۤہستہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div