Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

خود سے شادی کرنیوالی خاتون نے 24 گھنٹے میں ہی خود کو طلاق دیدی

میں اسے مزید برداشت نہیں کرسکتی، سوشل میڈیا اسٹار
شائع 10 مارچ 2023 10:48pm

خود سے شادی کرنے والی ایک خاتون 24 گھنٹے بعد خود ہی سے تنگ آگئی اور طلاق لے لی۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صوفی میئور نے پہلے اعلان کیا کہ اس نے خود سے شادی کرلی ہے اور 24 گھنٹے بعد ہی کہا کہ میں مزید برداشت نہیں کرسکتی، اس لیے میں طلاق لے رہی ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 5 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا فالورز رکھنے والی صوفی نے گذشتہ دنوں ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہوں نے عروسی لباس پہنا ہوا تھا۔

تصاویر کے ساتھ صوفی نے لکھا کی آج میری زندگی کے انتہائی پرجوش لمحات ہیں، میں نے شادی کا جوڑا خریدا اور خود سے شادی کرنے کے لیے خصوصی طور پر کیک بھی بنایا۔

پوسٹ کے 24 گھنٹے بعد ہی صوفی نے پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسے مزید برداشت نہیں کرسکتی، میں طلاق کا معاملہ دیکھ رہی ہوں۔

Sofi maure

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div