Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی

شہر قائد کا 40 فیصد سےزائد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا
شائع 13 مارچ 2023 10:43pm

کراچی میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہر کا چالیس فیصد سے زائد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے شہر قائد کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

کراچی میں بیشتر گرڈ اسٹیشنز ٹرپ ہونے سے کلفٹن، ڈیفنس، گزری اور ملحقہ علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ اس کے علاوہ صدر، گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

کراچی کے علاقے لائنزایریا، نمائش، کورنگی، مہران ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

K-Electric

Karachi Power Breakdown

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div