Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری

فلائٹس پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت ہوگی، ترجمان
شائع 21 مارچ 2023 03:42pm

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو مسافروں کو 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری دی ہے،اور اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو ایئرلائن کے کرایوں میں10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سہولت صرف 23 مارچ کے دن کیلئے ہے، اور اس 10 فیصد رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے خوشخبری دی ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار ہوائی جہاز ایئر بس A-380 بہت جلد امارات سے پاکستان کیلئے پرواز بھرے گا۔

جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ایمریٹس ایئر لائن کے A-380 کی پاکستان میں پروازوں کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، اور اے 380 میں مسافروں کی اضافی گنجائش سے کرائے کم کرنے میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ دیگر شعبوں سمیت پاکستانی ایوی ایشن میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، ایوی ایشن میں بہتری کیلئے اماراتی سفیر کے تعاون پر ان کے ممنون ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div