Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نوروز، قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز پر منایا جانے والا تہوار

کراچی میں نوروز کی مناسبت سے مشاعرے کا اہتمام
شائع 22 مارچ 2023 12:03am

پاکستان سمیت مختلف اسلامی ممالک میں جشن نو روز عہد قدیم سے نہایت جوش و خروش منایا جاتا ہے، کراچی آرٹس کونسل میں اس حوالے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

نوروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’نیا دن‘ہیں اسی لیے اس تہوار کو قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

یہ دن نہ صرف قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے بلکہ اسے دنیا میں موسم بہار کے آغاز پر بھی منایا جاتا ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں اس حوالے سے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جہاں شعرا نے نوروز کی مناسبت سے اپنے کلام پیش کئ جبکہ تقریب میں نوروز کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔

اسٹیج پر کھانے کی ایسی سات اشیاء جن کے نام حرف ’س‘ سے شروع ہوتے ہیں، اسے ہفت سین کہا جاتا ہے۔

ہفت سین کے ساتھ ساتھ میز پر ایک آئینہ بھی ضرور رکھا جاتا ہے، تاکہ قدرت کے ان حسین رنگوں کی عکاسی دکھائی دے۔

موسم بہار کی آمد سب کے لیے دل خوشکن ہوتی ہے۔ اس کے استقبال کے لیے سجائی گئی میز پر پھول بھی رکھے جاتے ہیں ۔

جشن نوروز کے موقع پر مختلف دعائیہ اور سماجی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مخصوص پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

ایران میں نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں عالم تعطیل ہوتی ہے۔

پاکستان میں یہ تہوار اسماعلیی ، بوہرہ ، پارسی اور بہائی سمیت مختلف برادریاں مناتی ہے

Nauroz 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div