Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘، علی ظفر کی آواز میں

یہ نعت آپ کو ایک یاد دہانی اور تعظیم کا احساس دلائے گی
شائع 24 مارچ 2023 05:57pm

گلوکارعلی ظفرنے ماہ رمضان کے آغاز میں مشہور نعت ’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ پڑھ کر اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کا تحفہ پیش کر دیا۔

ٹوئٹر پر گلوگارعلی ظفرنے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ، جس میں ان کومشہورنعت ’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ السلام علیکم دوستو !ماہ رمضان روزہ رکھنے کیساتھ اپنے دماغ، جسم اور روح کو صاف کرنے کا مقدس مہینہ ہے۔

گلوکارنے لکھا کہ میں عاجزی سے آپ کے ساتھ ”فاصلوں کو تکلف“ نعت شیئر کررہا ہوں،یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادیں تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے روحانی حسن کو بھی بیان کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ ان مقدس سرزمینوں کی سیرکرچکا ہوں ،اس کو صرف محسوس کیا جا سکتا ہے اور کوئی بھی لفظ ان احساسات کو کبھی بیان نہیں کرسکتا۔

علی ظفر نے لکھا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم سب حجاج ایک عظیم سفر پر ہیں، جو اپنے آپ سے کہیں آگے کی تلاش میں ہیں،مجھے امید ہے کہ یہ نعت آپ کو ایک یاد دہانی اور تعظیم کا احساس دلائے گی جیسے مجھے دلاتی ہے۔

ali zafar

faslon ku takaluf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div