Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی نہیں کروائیں گے، شیخ رشید

13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، سابق وزیر داخلہ
شائع 25 مارچ 2023 11:26am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی نہیں کروائیں گے، 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں اور 90 دن میں نگراں حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی، حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔

سابق وزیرداخلہ نے ایک اور ٹویت میں کہا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، تقریباً 50 فیصد پر پہنچ گئی ہے، 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو پاکستان کی فکر ہے ہم 10 کلو آٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کے لئے لگے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پر پڑگیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ گرینڈ مذاکرات کا جھانسہ دیا جارہا ہے اور کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، مینار پاکستان جانے والے راستے بند کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل تک نون لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے، اب کہتے ہیں اکتوبر کی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے آج مینار پاکستان جلسے میں شرکت کروں گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div