Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کیا مصنوعی ذہانت کیلئے بھی تکنیکی معیارات کی ضرورت ہے

جی سیون سربراہ اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے لئے عالمی تکنیکی معیارات تیار کرنے پر زور
شائع 21 مئ 2023 12:47am
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

جاپان کے شہر ہیروشیما میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے لئے عالمی تکنیکی معیارات تیار کرنے پر زور دیا گیا۔

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں کچھ نا قابل یقین ہو رہا ہے، اور یہ سب کچھ اچھا نہیں ہے۔’ یہ پیش گوئی کچھ عرصہ قبل مصنوعی ذہانت کے بارے میں آواز اٹھانے والے گیری مارکس نے کی تھی۔

ان کی رائے میں ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا آغاز ہمیں مشینوں کے ’جراسک پارک موومنٹ‘ پر لے جا سکتا ہے۔ یعنی جب سٹیون سپیلبرگ کی فلم میں ڈائنو سارز کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی گئی تھی۔

مصنوعی ذہانت کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں اور اے آئی کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کی تکنیکی اقدار یا معیارات کی بات بھی ہورہی ہے۔ جاپان کے شہر ہیروشیما میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس میں بھی مصنوعی ذہانت کے لئے عالمی تکنیکی معیارات تیار کرنے پر زور دیا گیا۔

جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ”قابل اعتماد“ رکھنے کے لئے تکنیکی معیارات کی ترقی اور اپنانے پر زور دیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی حکمرانی اس کی ترقی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی۔

سربراہ اجلاس میں جی سیون رہنماؤں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ’قابل اعتماد مصنوعی ذہانت کے مشترکہ وژن اور ہدف‘ کے حصول کے طریقے مختلف ہوسکتے ہیں، تاہم انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مصنوعی ذہانت جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے قواعد ’ہماری مشترکہ جمہوری اقدار کے مطابق‘ ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت (artificial intelligence)، کمپیوٹر سافٹ وئیر یا مشینوں کو یہ صلاحیت دیتے ہیں کہ وہ معلومات کا تجزیہ کرکے صورتحال کے مطابق خود سے بہترین فیصلہ کرسکیں۔

مصنوعی ذہانت علم شمارندہ (کمپیوٹرسائنس) کا ایک ذیلی شعبہ ہے کہ جس میں ذہانت (یا فہم)، سیکھنے اور کسی صلاحیت کو اپنانے سے متعلق بحث کی جاتی ہے۔

TECHNOLOGY

Artificial Intelligence

G7 Summit Japan

Computer Science

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div