برطانوی گلوکارہ کا فلسطین میں جنگ بندی کے لئے سوشل میڈیا پر لائیو شو کا اعلان
نغمہ نگار شارلٹ چرچ نے اسرائیلی افواج کی غزہ پر بمباری کو جغرافیائی سیاسی پاگل پن قراردے کر فلسطین کی عوام کا ساتھ دینے کی حمایت کی ہے۔
انسٹاگرام پرانہوں نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں شارلٹ چرچ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ غزہ اور مغربی کنارے کی ویڈیو دیکھیں اور اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی نسل کشی کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں ۔‘
شارلٹ نے کہا کہ ’آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کے رہنماؤں پردباؤ ڈال سکتے ہیں تاکہ وہ فلسطین میں جنگ بندی کا فوری مطالبہ کریں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’میں واقعی ان لوگوں کی شکر گزار ہوں گی جو ایسے فلسطینی گانوں کے بارے میں جانتے ہیں جو میں سیکھ سکتی ہوں۔‘
شارلٹ بہت افسردگی سے کہتی ہیں کہ ’آپ فلسظین میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھائیں‘۔
گلوکارہ اور نغمہ نگار نے مداحوں سے کہا کہ ’اس انسانی قتل عام سے نظریں مت چرائیں‘۔
اپنی ویڈیو میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ ’میں ہر پیر اور جمعہ کو صبح ساڑھے چھ بجے انسٹاگرام پر لائیو جاؤں گی اور مجھے امید ہے کہ آپ فلسطینی عوام کی آزادی اور تحفظ کے لیے گانے میں میرا ساتھ دیں گے۔‘
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت کی مہنگی قیمت چکانی پڑگئی
فلسطین کی حمایت پرڈچ فٹ بالر کو فارغ کردیا گیا
معروف ماڈل بیلا حدید فلسطین کی حمایت میں تاخیر سے بولنے پر شرمندہ
انہوں نے یہ بھی کہا ’کہ آپ ان گانوں کو مجھے بھیجیں یا اگر کوئی فلسطینی گانا جانتا ہے اور ہم سب کو انسٹاگرام لائیو یا انسٹاگرام لائف میں سے کسی ایک پر سکھانا چاہتا ہے تو میں ان کی بہت شکر گزارہوں گی۔‘
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے حماس کے مزاحمتی گروپ القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر غزہ پر حملوں میں 12 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
Comments are closed on this story.