Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں واٹرپمپ فلائی اوور پر فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی

یوسف کو اسپتال پہنچادیا گیا، شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
شائع 19 جولائ 2024 10:25am

شہرِ قائد میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل برقرار ہے۔ جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے ہیں، انہیں لگام دینے کی کوششیں بہت حد تک غیر موثر ثابت ہو رہی ہیں۔

جمعہ کی صبح کراچی میں واٹر پمپ کے فلائی اوور پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ یوسف کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کون تھے اور حملے کا مقصد کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود شواہد سے مدد لی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

کراچی کے بیشتر پُلوں اور فلائی اوورز پر صبح کے اوقات پر غیر معمولی رش ہوتا ہے۔ پُلوں سے گزرنے والوں میں موٹر سائیکلوں پر ڈیوٹی کے لیے جانے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

WATER PUMP FLYOVER

INDISCRIMINATE FIRING

POLICEMAN SEVEERELY COUNDED