Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

کرینہ کپور ہندونہیں، تو پھر کون سا مذہب مانتی ہیں؟ للیتا کا انکشاف

وہ تمام مذاہب کی عزت کرتی ہیں
شائع 30 جولائ 2024 03:14pm

بالی ؤڈ کی صف اول کی ادا کارہ کرینہ کپور کے متعلق نیا انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہندو مذہب کی پیروکار نہیں ہیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹوں تیموراور جہانگیر کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا نے بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ایک انٹرویو دیا ، جس میں للیتا نے کرینہ کے کئی گھریلو راز پر سے پردہ اٹھایا۔ للیتا نے کہا کہ کرینہ ہندو مذہب کی بجائے عیسائی مذہب کو مانتی ہیں۔ کیونکہ کرینہ کپور کی والدہ بھی عیسائی ہیں۔ تاہم وہ تمام مذاہب کی عزت کرتی ہیں۔ کیونکہ وہ مذہب کی اہمیت جانتی ہیں کہ بچوں کی سوچ کو مثبت رکھنےکے لیے مذہب سے وابستگی بہت ضروری ہے۔

تیمور علی خان کہ آیا کا کہنا تھا کہ جب میں ان کے بیٹے کی دیکھ بھال کےفرائض انجام دے رہی تھی تو اکثر مختلف مذاہب کے کلام لگادیتی تھی، جس میں سکھ، عیسائی مذہب بھی شامل ہے ۔ لیکن اداکارہ نے اس پر کبھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔

بچوں سے متعلق سوال کے جواب میں للیتا نے کہا کہ بڑا بیٹا تیموراپنے والد کے زیادہ نزدیک ہے ، جبکہ جہانگیر تیمور سے زیادہ شریر ہے اور کرینہ اور سیف دونوں کا لاڈلا ہے اور دونوں سے مانوس ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012 کو پٹوری خاندان کے نواب اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی، ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔ سیف علی خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی بھی بھارتی اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی تھی، جس سے ان کے دو بچےایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Bollywood

lifestyle