Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 72.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی
شائع 05 ستمبر 2024 08:38am

لیبیا کے حریف گروپس کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں میں 24 گھنٹے کے دو مرتبہ کمی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کے تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اب قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 72.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 69.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں